۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پزشکیان

حوزہ / ایرانی 14ویں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کے بعد ایران کے نویں صدر کا تعین کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی 14ویں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کے بعد ایران کے نویں صدر کا تعین کر لیا گیا ہے۔ جس کے مطابق مسعود پزشکیان عوام کے ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہو کر چار سال کے لیے جمہوری اسلامی ایران کے صدر بن گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں کل 30.530.157 ووٹ ڈالے گئے۔ جن میں سے مسعود پزشکیان نے 16.384.403 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے حریف سعید جلیلی 13.538.179 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

قابل ذکر ہے کہ 14ویں ایرانی صدارتی انتخابات میں ووٹرز کی شرکت کا تناسب: 49.8 فیصد رہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .